ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا میں دو گانجہ فروش گرفتار۔ گانجہ،رکشہ اور موٹر بائک ضبط

سولیا میں دو گانجہ فروش گرفتار۔ گانجہ،رکشہ اور موٹر بائک ضبط

Sun, 19 Aug 2018 23:08:20    S.O. News Service

سولیا 19؍اگست(ایس او نیوز) ڈسٹرکٹ کرائم انویسٹی گیشن بیورو کے انسپکٹر سنیل وائی نائیک کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کسبا گاؤں میں ویویکانند سرکل پر موٹر بائک اور رکشہ کو روک کر تلاشی لی تو گانجہ فروشی کا معاملہ سامنے آیا ۔ اس سلسلے میں دو ملزمین کوگانجہ سمیت گرفتار کیاگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت کسبا کے رہنے والے تیرتھا پرساد (25سال)اور پتور تعلقہ کے رہنے والے ونائیک (30سال) کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ تیرتھا پرساد کے خلاف منشیات فروشی کے دو معاملات سولیا پولیس اسٹیشن میں درج ہیں۔ جبکہ ونائیک کے خلاف غیر قانونی کاروبار کا ایک معاملہ پتور پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ منشیات فروشی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر یہ کارروائی انجام دی گئی تھی۔ اس دوران پولیس کے دیکھتے ہی دونوں ملزمین نے موقع پر سے بھاگ نکلنے کی کوشش کی مگر پولیس نے ان کا پیچھا کرکے انہیں دبوچ لیا۔ملزمین کے قبضے سے 1.39کیلو گرام گانجہ برآمدکیا گیا۔ساتھ میں منشیات فروشی کے لئے استعمال کی گئی دونوں گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں، جس کی مجموعی مالیت کا اندازہ 2,42,190روپے لگایا گیا ہے۔ڈی سی آئی بی ٹیم نے ضبط شدہ اشیاء اور ملزمین کواگلی کارروائی کے لئے سولیا پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔


Share: